مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل شہرام ایرانی نے ماہ ربیع الاوّل کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی چاروں مسلح افواج نے انقلاب اسلامی کے بعد سے اب تک دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں گرانقدر کارنامے اور تمغے حاصل کیے ہیں جو اس ولایت محور فوج کے جرأت مندانہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوج کے چاروں دستوں نے نائب امام الزمان علیہ السلام کے ہاتھوں سے اعزازی تمغے حاصل کیے ہیں، یہ ان لوگوں کے لیے ایک بہت ہی عظیم ہدف اور اعلی ترغیب کا باعث ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کی خدمت کو اپنی زندگی کا نصب العین بنانا چاہتے ہیں۔
ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ ملک کی بحریہ، اسلامی انقلاب کے بعد آٹھ سالہ جنگ (دفاع مقدس) کے دوران صرف خلیج فارس کے علاقے میں بحری سکیورٹی پر مرتکز تھی لیکن حالیہ برسوں میں یہ بین الاقوامی پانیوں اور سمندری علاقے پر فوجی قوت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی ہے، یہ عظیم کارنامہ رہبر معظم انقلاب کی حکمت عملی اور ہدایات کی بدولت ممکن ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آج کے اسلامی نظام میں ہمارے اقتدار اور عزت کا کسی دور سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا اور اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس نظام خلیج فارس میں کسی علاقائی یا غیر علاقائی طاقت کا مقابلہ کرنے سے نہیں ڈرتا۔
شہرام ایرانی نے ملک کی آبی سرحدوں سے باہر ایران کی سمندری طاقت کی توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی نظام کی برکت سے تمام ملک کے بحری جہاز پوری طاقت اور وقار کے ساتھ دنیا بھر کے پانیوں میں حرکت کر رہے ہیں۔ وہ بھی اس طرح کہ خلیج عدن میں صرف ایک بحری جنگی یونٹ کے ذریعے اپنی سمندری سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ جبکہ امریکہ جیسے ممالک سو جدید بحری جہازوں کا بیڑا رکھنے کے باوجود مزاحمتی گروہوں کے حملوں سے اپنے بیڑے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
انہوں نے بحر ہند کی آبی گزرگاہوں کو محفوظ بنانے میں ایرانی بحریہ کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج بحر ہند سے متصل ممالک کی بحری افواج کی سکیورٹی کی ذمہ داری اسلامی جمہوریہ ایران کو سونپی گئی ہے اور ہماری، ایرانی قوم اور بہادر فوج کی نمائندگی میں وہاں ایک موثر موجودگی ہے۔
آپ کا تبصرہ